• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منگھوپیر، مبینہ ڈکیتی کے دوران نوجوان کے قتل میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

کراچی(اسٹاف رپورٹر) منگھوپیر گھر میں مبینہ طور پر ڈکیتی کے دوران نوجوان کے قتل میں ملوث 2ملزمان کوگرفتار کرلیا ،تفصیلات کے مطابق منگھوپیر تھانہ کی حدود مہران ٹائون میں واقع روئیداد حسین خان کے گھر میں 7اور 8ستمبر کی درمیانی شب مبینہ طور پر پولیس وردی میں ملبوس مسلح ملزمان نے داخل ہوکر ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر17سالہ نوجوان روشام حسین ولد روئیداد خانکو قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے تھے،واقعے کے بعد مقتول نوجوان کے والد نے لاش کے ہمراہ منگھوپیر تھانہ کے سامنے دھرنا دے دیا اور ملزمان کی گرفتار ی تک اپنے بیٹے کی لاش کو نہ دفنانے کا اعلان کیااور 18 روز سے منگھوپیر تھانہ کے باہر احتجاجی دھرنا جاری ہے۔
ملک بھر سے سے مزید