جدہ(شاہد نعیم) پاکستان جرنلسٹس فورم نے وزیراعظم محمد شہباز شریف کے حالیہ جرات مندانہ اور دوٹوک خطاب کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی ہے۔ فورم کے عہدیداران نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے عالمی سطح پر پاکستان کے مؤقف کو اعتماد، وقار اور واضح انداز میں پیش کیا، جو پاکستانی قوم کے لیے قابلِ تحسین امر ہے۔ پاکستان جرنلسٹس فورم کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ موجودہ عالمی حالات میں پاکستان کا امن، مذاکرات، سفارت کاری اور قومی خودمختاری کے حوالے سے واضح مؤقف انتہائی اہم ہے۔