ملک بھر کے FIA اینٹی منی لانڈرنگ سرکلز سے متعدد تحقیقات واپس متعلقہ سرکلز بھیجنے کے عمل میں تیزی

December 01, 2022

کراچی (اسد ابن حسن) ایف آئی اے کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل اینٹی منی لانڈرنگ اور سی ایف ٹی ونگ ہیڈ کوارٹر کے تحریر کردہ حکم نامہ جو ملک بھر کے 8ڈائریکٹروں کو بھیجا گیا کے تناظر میں تمام اے ایم ایل سرکلز میں جاری تحقیقات واپس متعلقہ دیگر سرکلز کو بھیجنے کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق اے ڈی جی سیف اللہ پراچہ نے حکم نامہ جاری کیا کہ ماضی میں ایف آئی اے میں درج تمام مقدمات اور انکوائریاں جن میں اے ایم ایل اور سی ایف ٹی دفعات لگائی گئی یا لگانے کا امکان تھا ان کو نئے قائم شدہ اے ایم ایل/ سی ایف ٹی سرکلز کو بھیج دیا جائے۔