مختلف علاقوں سے 6 لڑکیوں سمیت 9 افراد اغواء

December 01, 2022

اسلام آباد، راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار، سٹا رپورٹر ) مختلف علاقوں سے 6 لڑکیوں سمیت 9افراد کو اغواء کرلیاگیا ۔تھانہ بھارہ کہو کے علاقے میں راجہ خواجہ کے 17سالہ بیٹے کو نامعلوم نے ،تھانہ شہزاد ٹاون کے علاقے میں سعدیہ کے خاوند شاہد ستی کو نامعلوم نے،رمنا کے علاقے میں شعیب کی اہلیہ (م) کو نامعلوم نے اغوا کرلیا جو جاتے ہوئے طلائی زیوراور نقدی بھی ساتھ لے گئی ۔تھانہ سہالہ کے علاقے میں محسن کی اہلیہ کو زویہ وغیرہ نے اغوا کرلیاجو جاتے ہوئے چھ تولہ زیور اور نقدی بھی ساتھ لے گئی۔تھانہ کورال میں( ش) نے مقدمہ درج کرواتے ہوئے بتایاکہ گھر میں بچے کو پڑھانے کے لئے آنے والے قاری حمزہ نے اسکےساتھ زیادتی کی۔ تھانہ نصیرآبادکو غلام رسول نے بتایاکہ میری بیٹی (ر)عمر 18 سال گھر سے د کان پر سودا سلف لینے گئی جو واپس نہ آئی ۔ چھوٹی بیٹی نے بتلایا ایک لڑکا عاقب علی اس کو اغواء کرکے لے گیا ۔تھانہ واہ کینٹ کو ناصر علی نے بتایاکہ میرا 40 سالہ بھائی آصف رضا لاپتہ ہو گیا۔تھانہ صدربیرونی کو افتخا ر احمد نے بتایا کہ میری بیوی(ر) کو غضنفر اقبال اور نامعلوم اشخاص نےاغواء کرلیا ۔تھانہ روات کو تو صیف نثار نے بتایاکہ شعبان اور ان کے والد محمد اختر نے اپنے دیگر3 نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ میری بیوی کو اغوا کر لیا ۔تھانہ چونترہ کو شا ہ جہان بی بی نے بتایا کہ اس کی18 سالہ بیٹی(م) کو حماد عرف مادی اور طارق عرف پپو نے ملکر اغواکرلیا ۔