فلم تھری ایڈیٹس کا ایک سین حقیقت بن گیا

December 02, 2022

فوٹو بشکریہ ٹوئٹر

بالی ووڈ کی مشہور فلم تھری ایڈیٹس میں دکھایا گیا ایک سین بھارت میں حقیقت بن گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست بہار میں ایک ہاسٹل کا طالب علم بنا بلائے اور جان پہچان کے ایک شادی میں کھانا کھانے کے لیے گھس گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کھانا کھانے کے بعد طالب علم نے دولہا کو اس حوالے سے آگاہ کیا اور کہا کہ میں ہاسٹل میں رہتا ہوں اور مفت کا کھانا کھانے کے لیے آیا ہوں۔

طالب علم کی بات سن کر دولہا نے ناراضگی کا اظہار نہیں کیا اور کہا کہ ہاسٹل کے دوستوں کے لیے بھی کھانا لے جانا۔

واضح رہے کہ بالی ووڈ کی 2009ء میں ریلیز ہونے والی فلم ’تھری ایڈیٹس‘ میں اسی طرح کا ایک سین دکھایا گیا تھا جب تین دوست مفت کھانا کھانے کے لیے شادی کی تقریب میں بنا دعوت اور جان پہچان کے گھس جاتے ہیں۔