روس تیل کی قیمت محدود کرنے کے اقدامات قبول نہیں کرے گا، کریملن

December 03, 2022

یورپی یونین کے بعد جی سیون ممالک نے بھی روسی تیل کی قیمت محدود کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

اس حوالے سے کریملن کا کہنا ہے کہ روسی تیل کی قیمت کی حد مقرر کرنے کے اقدامات قابل قبول نہیں، روس اپنے تیل کی قیمت محدود کرنے کے اقدامات قبول نہیں کرے گا۔

کریملن کا مزید کہنا ہے کہ روسی تیل کی قیمت محدود کرنے کے یورپی اقدامات کا جائزہ لے رہے ہیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق روس قیمتیں محدود کرنے والے ممالک کو تیل نہ دینے کا کہہ چکا ہے۔

واضح رہے کہ جی سیون ممالک اور آسٹریلیا نےگزشتہ روز روسی تیل 60 ڈالر فی بیرل تک محدود کرنے پر اتفاق کیا تھا۔