پاکستانی ٹک ٹاکر کی کترینہ بھی دیوانی نکلیں

December 04, 2022

پاکستانی ٹک ٹاکر کے ڈانس کی ویڈیو کا جادو مادھوری پر چل گیا جبکہ کترینہ کیف بھی ٹک ٹاکر کی دیوانی نکلیں، انہوں نے بھی مشہور گانے پر اپنی ویڈیو اپ لوڈ کردی۔

مادھوری ڈکشٹ نے بھی ’میرا دل یہ پکارے آجا‘ کے گانے پر ڈانس کرنے کی ویڈیو شیئر کی، جس کے بعد سوشل میڈیا پر دھوم مچ گئی۔

اداکارہ کترینا کیف نے بھی اسی گانے پر ویڈیو بنا کر اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر شیئر کی۔

کترینا کیف کی ویڈیو کو مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے اور اب تک 6 لاکھ سے زیادہ لوگ ویڈیو کو لائیک کرچکے ہیں۔