ٹکی ٹکا، پے ننکا، نٹ یگ: فٹ بال میں دلچسپ اصلاحات کا استعمال

December 05, 2022

کراچی (جنگ نیوز) فٹبال کی اصطلاحوں میں آئے روز نت نیا اضافہ ہوتا ہے جیسے ’’پے ننکا‘‘، ’’یازبونا‘‘ یا ’’بوما‘‘۔’’ٹکی ٹاکا‘‘،’’نٹ یگ‘‘ اور’’پارک دی بس‘‘ کی اصطلاح تو خاصی معروف ہیں۔ ’’پے ننکا‘‘ اس پنالٹی کک کو کہتے ہیں جو گول کیپر کو دائیں یا بائیں جھکتا دیکھ کر عین گول کے بیچ ماری جاتی ہے۔ اس کا پہلی بار مظاہرہ 1976 کی یورپین چیمپئن شپ میں چیک فٹبالر انٹونیو پے ننکا نے فائنل میں جرمنی کے خلاف کیا تھا۔ چھوٹے پاسز کی ٹکی ٹکا اسپین نے متعارف کرائی، نیدرلینڈز کے لیجنڈ جان کرائف نے’’پومو‘‘ یعنی ٹوٹل فٹبال کی اصطلاح متعارف کرائی۔ جس کے تحت اپنی پوزیشن سے ہٹ کر جہاں بھی گراؤنڈ میں گیند ملے، اس سے فائدہ اٹھانا ہوتا ہے۔ 1974ء اور 1978ء کے ورلڈ کپ فائنلز میں نیدرلینڈ نے یہی حکمت عملی اختیار کی تھی اور اسے ہنوز ترک نہیں کیا۔’’رابونا‘‘ کسی پلیئر کی جانب سے دکھاوے کی موو ہوتی ہے۔ جس میں مخالف دفاعی کھلاڑی کو مغالطے میں ڈالا جاتا ہے۔ جس میں گیند ہر پیر کے بجائے دوسرے پیر سے گول پر کک کی جاتی ہے۔ اسے ارجنٹائن کے ریکارڈو انفانٹے نے کلب فٹبال کی سطح پر 1948ء میں متعارف کرایا تھا۔ 1970ء کے ورلڈ کپ میں برازیل کے ریونیو نے’’ فلپ فلاپ‘‘کی طرز متعارف کرائی۔ برازیل کے رچالسن، کیمرون کے ابوبکر اور میسی کے گول اسی زمرے میں آتے ہیں۔ اس میں ایک پیر کو آگے رکھ کر گیند کو پچھلے پیر سے نکال کرحریف کو چکمہ دینا ہوتا ہے۔ اس کے دعویدار فرانس کے زیدان اور میریو بھی ہیں۔ یہ تیکنیک ’’مار سے رولیٹ‘‘ بھی کہلاتی ہے۔