پاکستان کو سرپرائز دیا، سیریز ڈرا کرنے نہیں آئے، پال کولنگ ووڈ

December 05, 2022

راولپنڈی (نمائندہ خصوصی) انگلینڈ کے اسٹنٹ کوچ پال کولنگ ووڈ نے کہا ہے کہ پاکستان کو راولپنڈی ٹیسٹ میں سرپرائز دیا ہے۔ ہم سیریز ڈرا کرنے نہیں آئے، جانتے ہیں ہار کے بعد انگلش ٹیم پر بھی پریشر ہوسکتا ہے۔ پنڈی ٹیسٹ میں دونوں ٹیموں کی جیت کے ففٹی ففٹی چانس ہیں لیکن مجھے امید ہے کہ ہم کامیابی حاصل کرینگے ، شکست کا خوف نہ ہی پرواہ ہے کہ ہار گئے تو کیا قیمت ادا کرنا پڑے گی۔ اتوار کی شام پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کی موجودہ ٹیم انتظامیہ اور خاص طور پر بین اسٹوکس اور برینڈن میک کولم کی حکمت عملی ہے کہ جیت کیلئےجائیں اس کوشش میں اگر ہار بھی گئے تو اس کا کریڈٹ پاکستان کو جائے گا ۔ پچ سلو ہے اور گیند زیادہ اسپن نہیں ہورہی ہے اس کے باوجود پاکستان کے بقیہ بیٹسمینوں کو آؤٹ کرنے کیلیے پرامید ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جو روٹ بائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرکے پاکستان پرپریشر ڈالنا چاہ رہےتھے، ہمیں ٹیسٹ کرکٹ کوبنانا ہے جیسے ٹی ٹوئنٹی ہوتی ہے۔ انگلینڈ ٹیسٹ کرکٹ کو نئے طریقے سے کھیلنے کا سوچ رہا ہے، برینڈن میک کولم کی کوچنگ اسٹائل نیا ہے،مخالف ٹیم پریشر میں ہے۔