کراچی(اسٹاف رپورٹر)عالمی شہرت یافتہ پاکستانی سٹنٹ مین سلطان گولڈن نے مزید دو نئے گینز ورلڈ ریکارڈ بنانے کا اعلان کیا ہے۔ لاہور سے فون پر جنگ سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ ملک میں اس کھیل میں بڑے باصلاحیت کھلاڑی اور ٹیلنٹ موجود ہے جس کو حکومتی سر پرستی کی ضرورت ہے،میری واپسی پر دنیا بھر سے لوگوں نے خیر مقدم کیا،انہوںنے کہا کہ وہ برننگ کار جمپ اور ہوا میں گاڑی فلپ کرنے کا ریکارڈ بنانا چا ہتے ہیں،، سلطان گولڈن نے چند روز قبل تیز ترین ریورس ڈرائیو کا عالمی ریکارڈ بنا کر اسے پاکستان اور پاک آرمی کے نام کر دیا تھا، ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان حکومت نے عالمی ریکارڈ بنانے کیلئے بھرپور سپورٹ کیا تھا۔