• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنگلہ دیشی کرکٹرز کو آئی پی ایل نہیں کھیلنے دینگے، شیوسینا رہنما کی دھمکی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کھیل کے میدان میں پاکستان کے ساتھ اب بنگلا دیش کرکٹ بھی بھارتی انتہا پسند ہندوؤں کے تعصب کے نشانے پر آگئی۔ انتہا پسند ہندوتوا تنظیم شیوسینا نے آئی پی ایل میں بنگلا دیشی کرکٹرز کی شرکت کی سخت مخالفت کا اعلان کیا ہے۔ ہریانہ میں شیوسینا کے رہنما نیرج سیٹھی کا کہنا ہے کہ بنگلا دیش کے کھلاڑیوں کو بھارت میں کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے دھمکی آمیز لہجے میں یہ بھی کہا کہ اگر بھارت کے خلاف رویہ برقرار رہا تو بنگلا دیش کے مزید میچز پر پابندی لگانے پر بھی غور کیا جا سکتا ہے۔

اسپورٹس سے مزید