• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرمی چیف پولو، ٹینٹ پیگنگ چیمپئن شپ پشاور کور نے نام

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پشاور کور نے 50 ویں چیف آف دی آرمی اسٹاف پولو اور ٹینٹ پیگنگ چیمپئن شپ جیت لی۔ جناح پولو فیلڈز لاہور میں اختتامی تقریب میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی اور انعامات تقسیم کیے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی اور چیف سیکرٹری پنجاب بھی تقریب میں موجود تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی آمد پر کور کمانڈر لاہور اور چیئرمین پاکستان پولو فیڈریشن نے استقبال کیا، چیمپئن شپ پاکستان آرمی کی کھیلوں میں روایت، نظم و ضبط اور پیشہ ورانہ مہارت کی عکاس قرار دی گئی۔ چیمپئن شپ میں آٹھ ٹیموں نے شرکت کی، گوجرانوالہ کور نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔

اسپورٹس سے مزید