• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپر لیگ، فرنچائزز کو غیرملکی پلیئرز کو براہ راست سائن کرنے کی اجازت کا امکان

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پی ایس ایل کے اگلے ایڈیشن کے لئے فرنچائز کو براہ راست غیر ملکی کھلاڑیوں سے رابطے کی اجازت ملنے کا امکان ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ بڑے کھلاڑیوں کولانےکیلئےفرنچائز کو ڈائریکٹ سائننگ کی اجازت دی جاسکتی ہے، دو نئی فرنچائزز کے شامل ہونےکی وجہ سے ڈائریکٹ سائننگ کی جائے گی۔ ڈائریکٹ سائننگ کےلئے پی ایس ایل مینجمنٹ ہرفرنچائز کو ایک لاکھ ڈالر اضافی دے گی۔ پی ایس ایل 11 میں جوئےروٹ سمیت کئی نامور کھلاڑیوں کو بھی حصہ بنانے کی کوشش کی جارہی ہے جس سے پی ایس ایل گیارہ ایک بڑے مشن میں بدل جائے گی۔

اسپورٹس سے مزید