کراچی میں موسم تبدیل، معالجین کا شہد اور ادرک کے استعمال کا مشورہ

December 05, 2022

کولاج، فائل فوٹوز

شہرِ قائد کراچی میں موسم کے بدلتے ہی بیماریوں میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔

کنسلٹنٹ سندھ انفیکشس ڈیزیز اسپتالڈاکٹر انیل کمار کا موسم کی بدلتی صورتحال کے پیشِ نظر بتانا ہے کہ کراچی میں دمہ، سانس کی بیماریوں اور الرجی کے کیسز بڑھ گئے ہیں جبکہ شہریوں کو کھانسی، نزلہ، زکام اور وائرل انفکشن زیادہ متاثر کر رہا ہے۔

ڈاکٹر انیل کمار کا شہریوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہنا ہے کہ سوپ، قہوہ جیسی چیزوں کا استعمال بہتر ہے جبکہ شہد اور ادرک کا استعمال صحت کے لیے مفید ہے۔

ڈاکٹر انیل کمار کے مطابق مریض فوری طور پر اینٹی بائیوٹک کا استعمال نہ کریں، ٹھنڈی، غیرمعیاری اشیاء اور مرغن کھانے سے گریز کریں۔

کنسلٹنٹ سندھ انفکیشس ڈیزیز اسپتال ڈاکٹر انیل کمار نے کہا ہے کہ گرد آلود ہوا اور اسموگ کی وجہ سے ماسک کا استعمال کریں۔