اسمبلی کی تحلیل، PTI اور ق لیگ کی قیادت میں ایک اور رابطہ

December 05, 2022

فواد چوہدری نے وزیرِاعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی اور ان کے صاحبزادے مونس الہٰی سے ملاقات کی ہے—فائل فوٹو

پنجاب اسمبلی کی تحلیل کے معاملے پر پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ق کی قیادت کے درمیان ایک اور رابطہ ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے سینئر نائب صدر فواد چوہدری نے وزیرِاعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی سے ملاقات کی ہے۔

ملاقات میں مونس الہٰی بھی شریک ہوئے، جس میں اسمبلی کی تحلیل اور دیگر سیاسی معاملات پر مشاورت کی گئی۔

وزیرِاعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی سے ملاقات کے بعد فواد چوہدری زمان پارک پہنچ گئے جہاں انہوں نے چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف عمران خان سے ملاقات کی۔

فواد چوہدری نے پرویز الہٰی اور مونس الہٰی سے ملاقات کے بارے میں عمران خان کو آگاہ کیا۔