کابینہ کمیٹی برائے انتظام قانون سازی میں رد و بدل، اعظم نذیر تارڑ دوبارہ چئیرمین مقرر

December 05, 2022

کابینہ کی کمیٹی برائے انتظام قانون سازی میں رد و بدل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ سردار ایاز صادق کی جگہ اعظم نذیر تارڑ دوبارہکمیٹی کے چئیرمین مقرر کر دیے گئے۔

کمیٹی میں تبدیلی اعظم نذیر تارڑ کے دوبارہ وزیر قانون کا قلمدان سنبھالنے کے بعد کی گئی ہے۔

ایاز صادق اب کمیٹی برائے انتظام قانون سازی کے رکن ہوں گے جبکہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ، وزیر تجارت نوید قمر کمیٹی کا حصہ ہیں۔

وفاقی وزرا اسعد محمود، چوہدری سالک، مرتضیٰ جاوید عباسی بھی کمیٹی کے اراکین ہوں گے۔