انسداد پولیو ٹیم کی سیکیورٹی پر مامور اہلکاروں کیلئے غیرمناسب رہائش

December 06, 2022

ڈیرہ اسماعیل خان میں انسداد پولیو ٹیم کے ساتھ تعینات پولیس اہلکاروں کو چیک پوسٹ میں غیرمناسب رہائش دی گئی ہے۔

پولیس اہلکاروں کا کہنا ہے کہ ظفر آباد چیک پوسٹ مرے ہوئے کتے اور گندگی سے بھری ہوئی تھی، ایس ایچ او نے ظفرآباد چیک پوسٹ پر لاکر کہا کہ آپ یہاں رہیں۔

دوسری جانب ترجمان پولیس کے مطابق ایس ایچ او گل شیر کو معطل کرکے لائن حاضر کردیا گیا ہے۔

پولیس اہلکار دیگر اضلاع سے انسداد پولیو ڈیوٹی کیلئے بلائے گئے تھے۔