کوئٹہ(پ ر) بی این پی ضلع کوئٹہ کے صدر کوئٹہ غلام نبی مری نے کہا ہے کہ سرکی کلاں، جتوئی کالونی جان محمدروڈسمیت شہر کے وسطی علاقے گیس سمیت دیگربنیادی سہولیات سے محروم ہیں شام ہوتے ہی گیس مکمل بند ہوجاتی ہے جو رات گئے کم پریشر کے ساتھ بحال کردی جاتی ہے جس سے گھریلو زندگی شدید متاثر ہے جس کے باعث گھروں میں کھاناتیارہوسکتاہے نہ ہی گرم پانی دستیاب ہے انہوں نے کہاکہ سوئی گیس کمپنی کی نااہلی کانتیجہ عوام بھگت رہے ہیں جس سے بچوں خواتین اور بزرگ افراد مختلف بیماریوں کاشکار ہورہے ہیں اگرکمپنی نے فی الفور شہرمیں گیس پریشربحال نہ کیاتو بھرپوراحتجاج کیاجائے گا۔