چھوٹی بچی کی عالیہ بھٹ کے انداز میں ڈانس کرتے ویڈیو وائرل

December 06, 2022

فوٹو، انسٹاگرام

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ کے انداز میں ڈانس کرتے ہوئے ایک چھوٹی بچی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

بچی کو فلم’براہمسترا‘ کے گانے’کیسریا‘پر عالیہ بھٹ کے ڈانس اسٹیپس کو کاپی کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

اس بچی نے انتہائی دلچسپ انداز میں عالیہ بھٹ کے کپڑوں کو بھی کاپی کیا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس ویڈیو کو بہت پسند کیا جارہا ہے اور اس پر دلچسپ تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔

صارفین کا کہنا ہے کہ اس بچی نے اتنی چھوٹی سی عمر میں عالیہ بھٹ سے بھی بہتر ڈانس کیا ہے۔

اُنہوں نے اس بچی کو’چھوٹی عالیہ‘ بھی قرار دے دیا ہے۔

واضح رہے کہ بالی ووڈ کی مشہور جوڑی عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور پہلی مرتبہ پردے پر فلم ’براہمسترا‘ میں ایک ساتھ نظر آئی تھی۔