بھارتی اداکار جوڑی کے ہاں 18 سال بعد پہلی اولاد کی پیدائش

December 06, 2022

کولاج، انسٹاگرام

بھارتی اداکار اپوروا اگنی ہوتری اور اداکارہ شلپا سکلانی کے ہاں 18 سال بعد پہلی اولاد کی پیدائش ہوئی ہے۔

بھارتی ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکار جوڑی اپوروا اگنی ہوتری اور ان کی اہلیہ شلپا سکلانی کی شادی کو 18 سال ہو گئے ہیں، اس جوڑی کے ہاں 18 سال بعد پہلی اولاد بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے جس کا نام انہوں نے ’ایشانی‘ رکھا ہے۔

مشہور بھارتی سیریل ’جسی جیسی کوئی نہیں‘ میں ارمان سوری کے کردار سے مشہور ہونے والے اداکار اپوروا نے یہ خوشخبری ایک ویڈیو کے ذریعے مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہے۔


’نچ بلیے‘ اور ریئیلٹی شو ’بگ باس‘ میں بھی حصہ لینے والے اپوروا نے اپنی سالگرہ کے موقع پر بیٹی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی۔

اس ویڈیو کے کیپشن میں اداکار کا لکھنا تھا کہ یہ سالگرہ میری زندگی کی سب سے خاص سالگرہ بن گئی ہے، کیوں کہ خدا نے ہمیں سب سے خاص، ناقابل یقین اور حیرت انگیز تحفہ دیا ہے، میں اور شلپا اپنی پیاری بیٹی ایشانی اگنی ہوتری کا آپ سے تعارف کراتے ہیں، خدا ہماری بیٹی پر پیار اور برکتیں نازل کرے۔

واضح رہے کہریئیلٹی شو بگ باس سیزن 7 اور نچ بلیے سیزن 1 میں ایک ساتھ نظر آنے والی اس جوڑی کی شادی 2004ء میں ہوئی تھی، شلپا اور اپوروا میں 10 سال کی عمر کا فرق ہے۔