اسحاق ڈار کے اثاثے بحال کرنے کیلئے کارروائی شروع

December 06, 2022

فائل فوٹو

آمدن سے زائد اثاثہ کیس میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے اثاثے بحال کرنے کے لیے کارروائی شروع کر دی گئی۔

نیب ذرائع کے مطابق نیب نے اسحاق ڈار کے اثاثے بحال کرنے کے لیے پنجاب کے مختلف اداروں کو مراسلہ بھیج دیا ہے۔

ذرائع نے کہا کہ عدالت کے حکم پر اسحاق ڈار کے اثاثے بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

نیب ذرائع کے مطابق اثاثہ جات میں پراپرٹی اور مختلف بینک اکاؤنٹس شامل ہیں۔

واضح رہے کہاحتساب عدالت نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کے نیب ریفرنس کی کارروائی ختم کر دی تھی۔

جج محمد بشیر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا تھا کہ ترمیمی ایکٹ کے بعد درخواستوں پر فیصلے کا اختیار نہیں، ہم نیب ہیں نہ ہی ملزمان کے حق میں فیصلہ دے سکتے ہیں۔