حکومت کا ایچ ای سی کے اختیارات میں کمی کا فیصلہ

December 06, 2022

فائل فوٹو

حکومت نے ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے اختیارات میں کمی کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ کمیٹی قانون سازی نے ترمیم کی منظوری دے دی جس کے بعد ایچ ای سی کےچیئرمین سے وفاقی وزیر کا درجہ واپس لیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابقترمیم کے بعد ایچ ای اسی کے قوانین کی منظوری وزارت تعلیم دے گی جبکہایگزیکٹو ڈائریکٹرکی تعیناتی حکومت کرے گی۔

وزیراعظم آفس نے ترامیم کے بل کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے، وزیراعظم آفس سے منظوری کے بعد ترامیم کو کابینہ کے سامنے رکھا جائے گا۔