کروشیا میں مگ 21 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ

December 07, 2022

فائل فوٹو

کروشیا میں مگ 21 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، دونوں پائلٹ طیارے سے نکلنے میں کامیاب رہے۔

کروشین وزارت دفاع کے مطابق مگ 21 لڑاکا طیارہ فوجی مشقوں کے دوران گر کر تباہ ہوا۔

حکام کے مطابق طیارہ حادثے میں دونوں پائلٹ طیارے سے نکل کر زمین پر بحفاظت لینڈ کر گئے، انہیں معمولی زخم آئے ہیں۔

کروشین حکام کا کہنا ہے کہ طیارہ ممکنہ طور پر تکنیکی خرابی کے باعث گرا ہے۔