وفاقی وزراء کی پی ٹی آئی کو مذاکرات کی پیشکش، مولانا کے تحفظات

December 07, 2022

فائل فوٹو

وفاقی وزراء نے پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کو مذاکرات کی پیشکش کی ہے جبکہ مولانافصل الرحمٰن نے تحفظات کا اظہار کر دیا ہے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف سے ملاقات میں مولانا فصل الرحمٰن نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کو کبھی عمران خان کے ساتھ نہیں بیٹھنا چاہیے۔

مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہے کہ ماضی میں عمران خان نے پی ڈی ایم کے رہنماؤں کو ناصرف ’چور اور لٹیرے‘ کہا بلکہ یہ بھی کہ وہ موجودہ حکومت کے ساتھ کبھی بھی بیٹھنا پسند نہیں کریں گے۔

واضح رہے کہ ایک دن قبل پی ڈی ایم نے موجودہ سیاسی تعطل کو توڑنے کے لیے عمران خان سے بات چیت پر آمادگی ظاہر کی تھی۔

پی ٹی آئی کو کہا گیا کہ وہ اپنی شرائط واپس لیں اور عمران خان بذات خود ان مذاکرات میں شریک ہوں۔