سلیمان شہباز کا حفاظتی ضمانت کیلئے عدالت سے رجوع

December 07, 2022

فائل فوٹو

وزیرِ اعظم شہباز شریف کے بیٹے سلیمان شہباز نے حفاظتی ضمانت کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔

سلیمان شہباز نے وکیل امجد پرویز کے ذریعے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے۔

سلیمان شہباز کی جانب سے درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ دو ہفتے کی حفاظتی ضمانت دی جائے۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ کبھی پبلک آفس ہولڈر نہیں رہا، منی لانڈرنگ کے الزامات جھوٹے اور بے بنیاد ہیں۔

سلیمان شہباز نے درخواست میں کہا کہ27 اکتوبر 2018 سے انگلینڈ میں ہوں کبھی ایف آئی اے کا نوٹس نہیں ملا، ایف آئی اے نے میرے خلاف مقدمہ میری غیر حاضری میں درج کیا۔

درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اشتہاری قرار دینے کی کارروائی بھی عدم حاضری میں ہوئی۔