فیفا ورلڈ کپ: مراکش نے کوارٹر فائنل میں رسائی پر فلسطینی جھنڈے لہرا کر جشن منایا

December 07, 2022

فوٹو، انسٹاگرام

فیفا ورلڈ کپ میں پہلی بار کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے کے بعد مراکش کے کھلاڑیوں نے فٹبال گراؤنڈ میں فلسطینی پرچم لہرا دیے۔

ایونٹ کے پری کوارٹر فائنل میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد مراکش نے اسپین کو شکست دے کر ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔

اس تاریخی موقع پر مراکش کے کھلاڑی اسرائیلی فوج کے جبر میں زندگی گزارنے والے اپنے فلسطینی بھائیوں کو نہیں بھولے اور فٹبال گراؤنڈ میں فلسطینی پرچم لہرا کر یکجہتی کا اظہار کیا۔

یہی نہیں بلکہ دنیا بھر میں موجود مراکش کی فٹبال ٹیم کے مداحوں نے بھی اپنی ٹیم کی اس تاریخی فتح کا جشن فلسطینی جھنڈے لہرا کر منایا۔

یہاں اس حوالے سے ٹوئٹر پر شیئر کی گئی کچھ تصاویر اور ویڈیوز پر ڈال لیتے ہیں۔

واضح رہے کہ دوحا کے ایجوکیشن سٹی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ایونٹ کے ساتویں پری کوارٹر فائنل میں مراکش نے اسپین کو پینلٹی شوٹ آؤٹ پر شکست دی۔

مراکش نے اسپین کو پینلٹی ککس پر 0-3 سے شکست دے کر ایونٹ سے باہر کردیا اور کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔