آزاد کشمیر میں 31 برس بعد بلدیاتی انتخابات کا انعقاد تحریک انصاف کی بڑی کامیابی ہے، ملک ظفر

December 08, 2022

وٹفورڈ (نمائندہ جنگ) آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی کی واضح اکثریت سے کامیابی وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس پر اعتماد کا اظہار ہے پی ٹی آئی کی آزاد کشمیر کے بلدیاتی انتخابات میں کامیابی سے اپوزیشن کے غبارے سے ہوا نکل گئی ، عوام کے حقوق کا تحفظ ان کی دہلیز پر حل کرنا ہماری زمہ داری ہے پی ٹی آئی ایک عوامی جماعت ہے ان خیالات کا اظہار آزاد کشمیر کے وزیر تعلیم ملک ظفر نے کوٹلی میں پی ٹی آئی کے بلدیاتی امیدوار سردار باسط جمال احمد ایڈووکیٹ آف ڈھنگروٹ کے انتخابی دفتر کے افتتاح کے موقع پر کیا۔ وزیر تعلیم ہائر ایجوکیشن ملک ظفر نے کہا ضلع کوٹلی کو بگ سٹی قرار دے کر پی ٹی آئی نے عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا کیاہے،۔ اسی طرح ضلع کوٹلی میں ضلع باغ کی طرح سب سے بڑی لائبریری کے قیام کا اعلان کیا ہے،۔اس بات کا بھی کریڈٹ پی ٹی آئی کو جاتا ہے چونکہ اس وقت ضلع کوٹلی آبادی کے لحاظ سے سب سے بڑا ضلع ہے ، اس شہر کے مسائل کے حل کے لیے ہمیں عوام کے تعاون کی اشد ضرورت ہے ، ضلع کوٹلی میں گرلز کالج ہاسٹل کی تعمیر سیز فائر لائن کے ساتھ مقامی ابادی کی طبی سہولیات کے لئے ہسپتال کا منصوبہ حکومت کے تعمیری پروجیکٹ میں شامل ہیں، وزیر تعلیم ملک ظفر نے انتخابی مہم کے موقع پر عوام سے خطاب میں کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام ریاست جموں و کشمیر کی تعمیر وترقی پر وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس اور قائد تحریک عمران خان نیازی کی قیادت پر مکمل اعتماد کرتے ہیں ۔ پاکستان میں انتخابات نظریہ ضرورت بن چکے ہیں ۔ حکومت پاکستان ملک میں قانون و انصاف، آئین کی بالادستی کے لیے پاکستان میں فوری انتخابات کرانے کا اعلان کرے تاکہ ملک سے آئینی و معاشی بحرانوں کا خاتمہ ہو، وزیر تعلیم ملک ظفر نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ریاست کے اندر بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی کے حق میں ووٹ کا استعمال کریں، اس موقع پر ڈھنگروٹ وارڈ نمبر ایک سے پی ٹی آئی کے امیدوار باسط جمال احمد ایڈووکیٹ نے کہا کہ میں عوام کے حقوق کی خاطر بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کے لیے سامنے آیا ہوں، میرا ماضی آپ کے سامنے ہے، میں نے عوامی حقوق کے تحفظ کے لیے ہمیشہ آواز اٹھائی ، باسط جمال احمد ایڈووکیٹ نے وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس سے کہا کہ وہ ضلع کوٹلی جو ایک بڑا ضلع ہے، پینے کے پانی کی سہولیات سے محروم ہے، گریٹر واٹر سپلائی میں مزید بہتر تبدیلیوں کی فہرست درکار ہے، ضلع کوٹلی آج مسائل کا شکار ہے ، ضلع کوٹلی کے مسائل کے حل کے لے ایک تعمیراتی پیکیج دیں تا کہ ضلع کوٹلی کے مسائل حل ہوسکیں، میر ی کامیابی عوام کی کا میابی ہے، میں نے ہمیشہ عوام کے حقوق کے لیے آواز اٹھائی ہے، اس موقع پر پی ٹی آئی یورپ کے مرکزی رہنما یاسر جمال احمد ایڈووکیٹ نے کہا سردار یاسر جمال احمد ایڈووکیٹ، سردار جمال احمد ایڈووکیٹ انتہائی ملنسار ، مخلص سیاسی وسماجی شخصیت ہیں ، عوام ان کو ووٹ دے کر کامیاب کریں۔ انہوں نے کہا یہ وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کو کریڈٹ جاتاہے ہے کہ انہوں نے اکتیس سال کے بعد آزاد کشمیر میں بلدیاتی انتخابات کرائے ، بلدیاتی انتخابات جمہوریت کا پہلا قدم ہے ، اس موقع پر پیر سید عارف گیلانی نے دفتر کا افتتاح اور دعائیہ تقریب کے ساتھ کیا جس میں عوام کی اکثریت نے شرکت کی۔