ارشد شریف قتل کی تحقیقات کیلئے عدالتی حکم پر نئی اسپیشل JIT قائم

December 08, 2022

—فائل فوٹو

سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم پر صحافی ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کے لیے نئی اسپیشل جوائنٹ انٹروگیشن ٹیم (جے آئی ٹی) بنا دی گئی۔

عدالت کے حکم پر قائم کی گئی خصوصی تحقیقاتی ٹیم میں ڈی آئی جی اسلام آباد اویس احمد شامل ہیں۔

اسپیشل جے آئی ٹی میں ڈائریکٹر سائبر کرائم ایف آئی اے وقارالدین سید ، آئی بی سے ساجد کیانی اور ایم آئی سے مرتضیٰ افضل شامل ہیں۔

عدالتِ عظمیٰ کے حکم پر بنائی گئی اس اسپیشل جے آئی ٹی میں آئی ایس آئی سے محمد اسلم کو بھی شامل کیا گیا ہے۔