آلودگی پھیلانے پر 2بھٹہ مالکان پر مقدمہ، جعلی کھاد بنانیوالا شخص گرفتار

December 09, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر)پولیس تھانہ صدر جلالپور نے محکمہ ماحولیات کی نشاندہی پر آلودگی کا باعث بننے والے دو بھٹہ مالکان کے خلاف مقدمات درج کرلئے۔پولیس کو ماحولیات افسر نے استغاثہ دیا دوران چیکنگ حاجی داوڑ اور تنویر اپنے بھٹہ جات پر پرانے طریقہ کار کے تحت اینٹیں تیار کرتے پائے گئے جس سے کالے دھویں کا اخراج ہورہا تھا اور آلودگی کا باعث بن رہا تھا۔ان کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے۔پولیس تھانہ مخدوم رشید نے زراعت افسر کی نشاندہی پر جعلی کھاد تیار کرنے والے ایک شخص کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا۔پولیس نے نوسربازی کرکے شہری سے رقم ہتھیانے کے الزام میں تین افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔لیےبوگس چیک دینے کے الزام میں ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔