ایپکا نے سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ میں نئی کابینہ کا اعلان کر دیا

December 10, 2022

پشاور( نیوزڈیسک) فیصل مشتاق کنسٹرکشن اینڈ ورکس ڈیپارٹمنٹ (سی اینڈ ڈبلیو) خیبرپختونخوا میں کلرک ایسوسی ایشن کے چیئرمین جبکہ عباد اللہ صدر منتخب ہوئے۔ یہ اعلان آل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن (APCA) کے ضلعی صدر ملک سجاد کی زیر صدارت C&W جنرل باڈی کے اجلاس کی روشنی میں کیا گیا۔اسی طرح سلمان خان، آصف خان، ثناء اللہ، آصف اقبال اور اظہار اللہ بالترتیب مذکورہ کابینہ کے سینئر نائب صدر، جونیئر نائب صدر، جونیئر نائب صدر، جنرل سیکرٹری اور ڈپٹی جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے۔