نوجوان نے ’تاج محل‘ کے حروف سے تاج محل بنا دیا

January 25, 2023

اسکرین گریب

دنیا باصلاحیت لوگوں سے بھری پڑی ہے اور انٹرنیٹ ایسے لوگوں کو سامنے لانے میں بہت مدد فراہم کر رہا ہے، ایسا ہی بھارتی شخص کے ساتھ ہوا جس کا فن دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے۔

بھارت میں ایک شخص نے’ تاج محل‘ کے حروف سے تاج محل بنا کر دیکھنے والوں کو حیران کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق انسٹاگرام پر اکدیو نامی اکاؤنٹ سے ایک فنکار کی تاج محل بنانے کی ڈرائنگ ویڈیو شیئر کی گئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نوجوان آرٹسٹ انگریزی میں لکھے تاج محل کے حروف جوڑ کر تاج محل کی ڈرائنگ بنا دیتا ہے۔


اس نوجوان کی صلاحیت دیکھنے والے اس کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔

اس ویڈیو کو 16 لاکھ سے زائد بار پسند کیا جاچکا ہے جبکہ اس پر سیکڑوں تعریفی کمنٹس بھی لکھے گئے ہیں۔