چوری ڈکیتی کی وارداتیں، شہری لاکھوں کے سامان اور نقدی سے محروم

January 26, 2023

ملتان(سٹاف رپورٹر) چوری ڈکیتی کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کے سامان اور نقدی سے محروم ہو گئے ،معلوم ہوا ہے کہ پولیس تھانہ صدر ملتان کے علاقے میں اقراء بھٹی کے سکول سے نامعلوم ملزمان نے لاکھوں روپے مالیت کا سامان چوری کر لیا ،پولیس تھانہ صدر جلالپور کے علاقے میں نامعلوم ملزمان نے مشرف کے گھر سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان چوری کر لیا، پولیس تھانہ گلگشت کے علاقے سے2 نامعلوم ملزمان نے امیر سے ہزاروں روپے اور موبائل فون چھین لیا، پولیس تھانہ ممتاز آباد کے علاقے میں تین نامعلوم ملزمان نےعبدالسمیع سے ہزاروں روپے اور موبائل فون چھین لیا، پولیس تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقے سے منیر احمد اور پولیس تھانہ الپہ کے علاقے سے جاوید کی نامعلوم ملزمان نے موٹر سائیکلیں چوری کر لی۔