کنگنا رناوت نے فلم ’پٹھان‘ پر کیا تبصرہ کیا؟

January 26, 2023

فائل فوٹو

بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے سُپر اسٹار شاہ رخ خان کی نئی فلم ’پٹھان کے حوالے سے اپنے تاثرات میڈیا کے سامنے بیان کردیے۔

بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کنگنا رناوت نے فلم ’پٹھان‘ کی پزیرائی کرتے ہوئے کہا کہ ایسی فلمیں چلنی چاہئیں۔

کنگنا رناوت نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ ہندی سنیما والے پیچھے رہ گئے ہیں، ہر انسان کو اپنی حد تک کوشش کرنی چاہیے۔

اس موقع پر سینئر اداکار انوپم کھیر بھی کنگنا رناوت کے ساتھ موجود تھے۔

انوپم کھیر نے کہا کہ ’پٹھان‘ بہت بڑی فلم ہے اور اسے بہت بڑے بجٹ سے بنایا گیا ہے۔

’پٹھان‘ نے پہلے ہی دن کروڑوں سمیٹ لیے

رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز ریلیز ہونے والی فلم ’پٹھان‘باکس آفس پر کامیاب ثابت ہو کر بہت تیزی کے ساتھ بزنس بڑھانے میں مصروف ہے۔

شاہ رخ خان اور دیپیکا پڈوکون کی فلم نے ریلیز کے پہلے ہی روز باکس آفس پر 55 کروڑ سے زائد کما کر بالی ووڈ میں نئی تاریخ بھی رقم کردی ہے۔

بالی ووڈ فلم ’پٹھان‘ میں شاہ رخ خان، جان ابراہم اور دیپیکا پڈوکون شامل ہیں۔