ناموس صحابہؓ بل ترمیمی ایکٹ اہم سنگ میل ہے، اہلسنت والجماعت

January 27, 2023

پشاور (لیڈی رپورٹر)اہلسنت والجماعت خیبر پختونخواہ کے رہنماؤں نے حضرات خلفائے راشدین,امہات المومنین, صحابہ کرام,اہل بیت اطہار کی عزت و ناموس کے تحفظ کو قانونی طور پر یقینی بنانے اور ان کی توہین کا راستہ روکنے کے لیے قومی اسمبلی سے منظور ہونے والے ناموس صحابہؓ بل ترمیمی ایکٹ کواہم سنگ میل قراردیتے ہوئے کہا کہ یہ بل ملک میں امن و امان کے قیام,توہین وتکفیر کا راستہ روکنے کا ذریعہ بنے گا پشاور پریس کلب میں اہلسنت والجماعت کے پی کے جنرل سیکرٹری مولانا رب نواز طاہر ، صدر اہلسنت والجماعت پشاور مفتی نجیب اللہ فاروقی، جنرل سیکرٹری اہلسنت والجماعت پشاور بابو معاویہ نے دیگر مذہبی و سیاسی جماعتوں جماعت اسلامی ،تحریک لبیک اور جماعت الدعوہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جیسے عالمی سطح پر توہین رسالت کو دنیا کے امن و امان کو سبوتاژ کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے اسی طرح بدقسمتی سے ہمارے ہاں مقدس شخصیات کی توہین بہت سے مسائل کی جڑ ہے اور اس مسئلے کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کی ضرورت ہے-اہلست والجماعت کے قائدین نے کہا کہ اس بل کے ذریعےمذہب کے نام پر قتل و غارت گری کا سلسلہ ختم کرنے میں مدد ملے گی-اہلسنت والجماعت کے رہنماوں نے کہا ہے کہ جس طرح کچھ لادین اور سیکولر عناصر عالمی سطح پر توہین رسالت کے ذریعے دنیا کا امن تہہ و بالا کرنے کی کوشش کرتے ہیں اسی طرح کچھ عناصر توہین آمیز تقریروں,گستاخانہ لٹریچر اور شرانگیزی پر مبنی مواد کے ذریعے پاکستان کے امن و امان اور سالمیت کو داو پر لگادیتے ہیں ایسے عناصر کا ہر قیمت پر احتساب ہونا چاہیے-, انہوںنے ناموس صحابہؓ بل کی منظوری پر مولانا عبدالاکبر چترالی, ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی زاہد اکرم درانی،واراکین اسمبلی,تمام پارلیمانی پارٹیوں کے رہنماؤں اور قومی اسمبلی کے تمام ممبران کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ انہوں نے تاریخ کا قرض چکایا ہے