پشاور (لیڈی رپورٹر)ڈپٹی کمشنرپشاور سرمد سلیم اکرم نے ایس ایس پی (آپریشن) مسعود احمد بنگش کے ہمراہ سپریم کمانڈ پوسٹ اور پشاور کے مختلف علاقوں میں محرم الحرام کے جلوسوں کے راستوں کا دورہ کر تے ہوئے انتظامات اور سیکیورٹی صورتحال کا جا ئزہ لیا۔اس موقع پر انتظامی افسران سمیت پولیس حکام، جید علماء کرام، کیپٹل میٹروپولیٹن گورنمنٹ،سول ڈیفنس، 1122, سول ڈیفنس، ٹی ایم ایز ،ریونیو اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔ سپریم کمانڈ پوسٹ میں انتظامات اور سیکیورٹی کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔سپریم کمانڈ پوسٹ میں انھوں نے سکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔اور کسی بھی خدانخواستہ ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے مزید اقدامات کرنے کی بھی ہدایات جاری کیں۔ انھوں نے سپریم کمانڈ پوسٹ میں تمام ضروری سہولیات مہیا کر نے کے احکامات جاری کیے۔ سپریم کمانڈ پوسٹ میں ضلعی انتظامیہ، پولیس، ریسکیو 1122 اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران چوبیس گھنٹے ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں ۔