پشاور (لیڈی رپورٹر) پشاور کی تاجربرادری نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پندرہ روزکے دوران دوسر ی مرتبہ اضافہ کوکاروبار دشمن اقدام قراردیتے ہوئے مسترد کردیاہےاور کہا ہے کہ دہشتگردی کاشکار خیبرپختونخوامزیدمتاثرہوگا،زمینی حقائق کومدنظررکھتے ہوئے حکومت اپنی غیرضروری وغیر ترقیاتی اخراجات کم اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پرنظرثانی کرے ان خیالات کااظہار صدر پشاور چیمبرآف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز شکیل احمدخان صراف کی زیرصدارت اجلاس میں کیاگیا،اجلاس میں شکیل احمد اور شہزاد صدیقی نے کہا کہ پیٹرول کی قیمت 8.36 اور ڈیزل میں 10روپے 39 پیسے فی لیٹراضافے کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاگیا کہ تیل کی قیمتوں میں اضافے کا سارا بوجھ عام آدمی پر پڑے گا حالات مزید خراب ہوں گے،روزمرہ ضروریات کی اشیاء کی قیمتیں اوپر جائیں گی، انڈسٹریز کی پیداواری لاگت بڑھنے سے صنعتوں کی بندش کا خدشہ پیدا ہوجائے گا جس سے بیروزگاری اور جرائم کی شرح بڑھ گی۔