بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے طالب علم کے سوال کو نصاب سے باہر قرار دے دیا

January 27, 2023

اسکرین گریب

بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی نے طالب علم کے سوال کو نصاب سے باہر قرار دے دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایک تقریب میںنریندر مودی سے طالب علم نے اپوزیشن کی جانب سے کی جانے والی تنقید سے متعلق سوال پوچھا۔

طالب علم کے سوال پر نریندر مودی نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ یہ سوال نصاب سے باہر ہے۔

انہوں نے کہا کہ تنقید جمہوریت میں شفافیت کی طرح ہے، میرا یقین ہے کہ یہ خوشحال جمہویت کے لیے شرط ہے۔

بھارتی وزیراعظم نے طلبا سے کہا کہ اگر آپ ایماندار اور سچے ہیں تو پھر آپ کو تنقید کی پرواہ نہیںہونی چاہیے کیونکہ یہ آپ کی طاقت بنتی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی نے طلبا کی بڑی تعداد سے گفتگو کی اور ان کے مسائل بھی سنے۔