نیشنل چیلنج کپ فٹ بال، کے آر ایل، پاک افغان، مام سنز کی کامیابی

January 29, 2023

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کے آر ایل، پاک افغان، مام سنزنے نیشنل چیلنج کپ فٹ بال میں اپنے اپنے میچز جیت لئے۔کے آر ایل نے مسلم ہینڈز کو ایک صفر سے شکست دیدی۔ایس اے ایف سی اور واپڈا کے درمیان کھیلا جانے والا میچ ایک ایک گول سے برابر رہا۔ پاک افغان نے مائیلو شہید کو تین صفر کی شکست دی۔ مام سنز نے ڈبلیو ایس ٹی سی کودو ایک سے شکست دی۔