• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشین گیمز: کرکٹ فائنل نہ ہوا تو دونوں ٹیموں کو گولڈ ملے گا

ناگویا ( نصر اقبال، نمائندہ خصوصی) ایشین گیمز میں کرکٹ فائنل کے قانون میں تبدیلی کردی گئی ہے، بارش یا کسی بھی وجہ سے میچ نہ ہونے کی صورت میں اب دونوں ٹیموں کو گولڈ میڈل دیا جائے گا ۔ تیسری پوزیشن کا میچ نہ ہوسکا تو سلور اور برانز میڈل کا فیصلہ درجہ بندی پر ہوگا۔ منگل کو کرکٹ کے مزید دونوں کوارٹر فائنلز بھی بارش کی نذر ہوگئے، جس کے بعد بنگلادیش اور سری لنکا نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ یکم اکتوبر کو پاکستان کا بنگلادیش اور بھارت کا سری لنکا سے مقابلہ ہوگا۔ دونوں کوارٹر فائنلز، سری لنکا- نیپال اور بنگلادیش- ملائیشیا، میں ایک بھی بال نہ پھینکی جاسکی۔ موسمیاتی رپورٹ کے مطابق سیمی فائنل میں بھی شدید بارش کا امکان ہے، جس کی صورت میں درجہ بندی کا فارمولا ہی کارآمد ہوگا۔

اسپورٹس سے مزید