کراچی(اسٹاف رپورٹر) آئی ایل ٹی 20 پلیئِرز آکشن کیلئے17پاکستانی کرکٹرز رجسٹرڈ ہوئے۔ بابر اعظم، نسیم شاہ، فخر زمان، عثمان طارق ، محمد نواز، حسن علی، صائم ایوب، صاحبزادہ فرحان اور سفیان مقیم 80 ہزار ڈالر، شاداب خان، حسن نواز، خوشدل شاہ، معاذ صداقت، عبدالصمد، فرحان یوسف اور حنین شاہ 40 ہزارجبکہ غازی غوری 10 ہزار ڈالرز کی بیس پرائیس کے ساتھ رجسٹرڈہوئے ہیں۔ 80 ہزار ڈالر والے سب سے بڑے گروپ میں فل سالٹ، ٹام بینٹن، رحمان اللہ گرباز، وانندو ہسارنگا، فاف ڈو پلیسی، لیام لیونگ اسٹون، الزاری جوزف، معین علی، جونی بیئرسٹو، ایلیکس ہیلز اور کرس ووکس جیسے نام شامل ہیں۔ نیلامی یکم اکتوبر کو دبئی میں ہوگی۔