• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ون ڈے ورلڈکپ 2027 کے شیڈول کا اعلان کل

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آئی سی سی اور جنوبی افریقی کرکٹ بورڈ ون ڈے ورلڈکپ 2027 کے شیڈول کا اعلان یکم اکتوبر کو کیپ ٹاؤن میں کریں گے۔ ورلڈکپ کا آغاز 2 اکتوبر سے متوقع ہے ۔ ٹورنامنٹ میں14 ٹیمیں حصہ لیں گی ۔ میزبان جنوبی افریقا اور زمبابوے براہ راست جگہ بنا چکے ہیں، آٹھ ٹیموں کا انتخاب ون ڈے رینکنگ کی بنیاد پر ہوگا۔ بھارت، نیوزی لینڈ، پاکستان، آسٹریلیا، انگلینڈ، سری لنکا، افغانستان اور بنگلادیش رینکنگ کے ذریعے کوالیفائی کرنے کی پوزیشن میں ہیں۔ ویسٹ انڈیز کو کوالیفائرز کے مرحلے سے گزرنا ہوگا ۔

اسپورٹس سے مزید