ناگویا ( نصر اقبال، نمائندہ خصوصی) ناگویا میں ہونے والی شدید بارش کی وجہ سے جہاں مقابلے متاثر ہورہے ہیں، وہیں ٹیمیں پریکٹس سے بھی محروم ہیں، تاہم مہمان کھلاڑیوں کی خریداری کا سلسلہ نہیں تھم رہا۔ جاپانی میڈیا کے مطابق گیمز سے تجارت میں بہتری آئی ہے۔ کھلاڑیوں کی زیادہ تر توجہ موبائل فون اور الیکٹرانک اشیاء پر ہے ۔ دوسری جانب بعض کھلاڑیوں کے بیمار ہونے کی بھی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ قطر اور بحرین کے دو کھلاڑیوں کو بدہضمی کے سبب اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔