ناگویا ( نمائندہ خصوصی ) پاکستانی کر کٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نےکہا ہے کہ پاکستان کو ایشین گیمز میں روایتی حریف بھارت سے مقابلہ کرنا ہے تو اسے اپنے کھیل میں ابھی کافی بہتری لانا ہوگی، جو مسلسل دو مرتبہ ٹی20 ورلڈ کپ جیت چکا ہے جبکہ وہ ایشین گیمز کا دفاعی چیمپئن بھی ہے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ بھارت نے مضبوط ٹیم بھیجی ہے، جبکہ پاکستان ٹیم نوجوان اور تجربہ کار کھلاڑیوں کا امتزاج ہے، ہم اپنی پوری تیاری کر رہے ہیں، بھارتی ٹیم کے خلاف کھیلنے کا موقع ملا تو ہم یقیناً اسے دباؤ میں لائیں گے، جیسا کہ ہم نے گذشتہ برس دبئی میں ایشیا کپ کے فائنل میں کیا تھا۔