قار ی محمد میاں نقشبندی مجددیؒ کے 12 ویں عرس کی اختتامی تقریب

January 29, 2023

ملتان (سٹاف رپورٹر)سجادہ نشین خانقاہ حامدیہ صاحبزادہ قاری ناصر میاں خان نقشبندی نے کہا ہے کہ پیر طریقت مولانا حامد علی خان ؒ اور قاری بہاؤالدین محمد میاں ؒ سے مریدین کی محبت بے مثال ہے تحریک ختم نبوتؐ اور تحریک پاکستان اور تحریک نظام مصطفیؐ میں خانقاہ حامدیہ کے بزرگوں کا کردار لازوال اور بے مثال ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے قار ی محمد میاں نقشبندی مجددیؒ کے12 ویں عرس کی اختتامی تقریب سےخطاب کرتے ہوئے کیا ، تقریب میں صاحبزادہ قاری حسان میاں حامد،صاحبزادہ نعمان میاں حامد، صاحبزادہ معصوم میاں حامد،صاحبزادہ فیضان میاں حامد، علامہ ڈاکٹر عبدالقدوس حامدی، حاجی محمد الیاس حامدی،حاجی سجاد حامدی،حاجی سلیم قریشی،فدا حامدی، پروفیسر اختر انصاری،حافظ محمد ظفر قریشی، حافظ منظور الٰہی،ثمر حامدی،شکیل حامدی،مولانا محمد ریاض نظامی،محمد طاہر حامدی اور سیکڑوں مریدین اور عقیدت مندوں نے شرکت کی آخر میں قاری ناصر میاں خان نقشبندی نے دعا کرائی۔