4 سال میں بلوچ قومی مسئلےکو ہر فورم پر اجاگر کیا، بی این پی

January 29, 2023

کوئٹہ(آن لائن)بلوچستان نیشنل پارٹی کے سینٹر ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر و ضلعی صدر غلام نبی مری نے ایک بیان میں قبائلی عمائدین ٹکری سفر خان رند اور میر بلال احمد مری کو برادری سمیت بلوچ قومی تحریک کے ہر دل عزیز قومی نمائندہ حقوق کی حقیقی پاسبان جماعت بی این پی میں شمولیت اختیار کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ اپنے علاقے میں پارٹی کو فعال و متحرک بنانے میں اپنی پوری جملہ توانائیوں کو بروئے کار لاتے ہوئے سیاسی جمہوری جد و جہد کی خاطر کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے،انہوں نے کہا کہ آج بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سیاسی قبائلی زعماء باشعورنوجوانان جس انداز میں اپنے برادریوں کیساتھ بی این پی کے قائد سردار اختر جان مینگل کی مدبرانہ غیر متزلزل قیادت میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں یہ اس بات کی واضح دلیل ہے کہ پارٹی نے ساڑھے چار سال میں قومی سمبلی، صوبائی اسمبلی اور سینٹ میں بلوچ قومی کاز اور بلوچستان کے گھمبیر سیاسی سماجی معاشی معاشرتی مسائل کو اجاگر کیا جس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی ہے، اس سے پہلے بلوچستان میں وفاق مذہب جمہوریت اور نام نہاد قوم پرستی کے دعویداروں نے یہاں کے سادہ لوح عوام سے ووٹ لیکر انہیں صرف اپنے اقتدار کی سیڑھی بنا کر مراعات و مفادات کے حصول تک محدود رکھا، ان جماعتوں نے کبھی بلوچستان او ر بلوچ قوم کے گھمبیر سیاسی مسائل پرکوئی توجہ نہیں دی ،پہلی مرتبہ سردار اختر جان مینگل کی قیادت میں بی این پی نے عوام کے مینڈیٹ کو لیکر اسلام آباد میں بلوچ قومی مسئلے کو سیاسی پارلیمانی اور جمہوری انداز میں وہ مقام دلایا جس کے نتیجے میں آج تمام سیاست کے نام نہاد ٹھیکیدار پریشان ہیں، وہ سیاست کو ٹھیکیداری کرپشن خاندانی گروہی ذاتی مفادات کا ایک کاروبار سمجھتے ہیں، بی این پی کی قیادت اور پارٹی کارکنان نے سیاست کو وعبادت کا درجہ دیا ہے۔