لاہور(نمائندہ خصوصی،خصوصی رپورٹر،اپنے نامہ نگار سے،خبرنگار) رکن قومی اسمبلی و چئیرمین اسٹینڈنگ کمیٹی برائے مذہبی امور پیر سید عمران احمد شاہ اور مسلم لیگ ( ن ) علماء و مشائخ ونگ کے مرکزی ترجمان سید مسعود احمد شاہ نے پولیس لائنز پشاور مسجد میں ہونیوالے بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ دہشت گرد انسانیت اور اسلام کے دشمن ہیں ۔ تحریک انصاف کے رہنماؤں فرخ حبیب ،ڈاکٹر شاہد صدیق سعدیہ سہیل، ایڈووکیت شجاعت جندران ،عبدالکریم خان ڈاکٹر سیمی بخاری فاروق خان دیگر نے کہا ہے کہ دہشت گرد عوام کے حوصلوں کو پست نہیں کر سکتے ۔ پیپلز پارٹی کے رہنماوں رانا فاروق سعید،ا شہزاد سعید چیمہ، ثمینہ پگانوالہ نیلم جبار،نایاب جان ، احمد جواد فاروق رانا، میاں ایوب نے کہا کہ دہشت گرد کسی رو رعایت کے مستحق نہیں۔ امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاءالدین انصاری ایڈوکیٹ اور سیکرٹری جنرل خالد احمد بٹ نے کہا کہ ایسی دہشت گردی کرنے والے انسانیت کے کھلے دشمن ہیں۔