• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلدیاتی ایکٹ ، نمائندوں کے اختیارات بیوروکریسی کے تابع کر دیئے، جاوید قصوری

لاہور (نیوزررپورٹر)امیر جماعت اسلامی پنجاب محمد جاوید قصوری نے پنجاب حکومت کے کالے قانون بلدیاتی ایکٹ کے خلاف ڈاکٹر بابر رشید صوبائی سیکرٹری جنرل ، ڈاکٹر ذکر اللہ مجاہد،نعمان عتیق،صوبائی سیکرٹری اطلاعات محمد فاروق چوہان ، علامہ عبدالستار عاصم اور عمران الحق کے ہمراہ لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب بلدیاتی ایکٹ حکومت پنجاب کا ایسا کالا قانون ہے جس کے ذریعے بلدیاتی نمائندوں کے اختیارات سلب کر کے بیوروکریسی کے تابع کر دیا گیا ہے۔امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کی ہدایت پر اس کالے قانون کے خلاف آج کو صوبے بھر کے تمام ڈویڑنل ہیڈ کوارٹرز پر احتجاجی دھرنے دیے جائیں گے۔ ان دھرنوں میں عوام، کارکنان، نوجوان اور سول سوسائٹی بھرپور شرکت کرے گی اور حکومت کو واضح پیغام دیا جائے گا کہ عوام اپنے حقوق سے دستبردار ہونے کو تیار نہیں ۔ 
لاہور سے مزید