• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت ڈاکٹرز کے مسائل حل کرنے کیلئے سنجیدہ اقدامات اٹھا رہی ہے، عمران نذیر

لاہور ( جنرل رپورٹر )فیملی میڈیسن ایجوکیشن سینٹرکے زیر اہتمام دو روزہ 10 ویں انٹر نیشنل فیملی ڈاکٹرزکون کانفرنس2025 ء کا لاہور میں آغاز ہو گیا ہے جس میں اندون و بیرون ملک سے درجنوں مندوب شرکت کر رہے ہیں کانفرنس باضابطہ افتتاح صوبائی وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر نے مقامی ہوٹل میں کیا ۔ اس موقع پر پروفیسر جاوید اکرم، سینیٹر اظہار احمد چوہدری، ڈاکٹر کامران نوید، ڈاکٹر محمد تنویر انور بھی کانفرنس میں موجود تھے- ڈاکٹر اسد اشرف، ڈاکٹر شاہد شہاب، ڈاکٹر ارم شہزادی، ڈاکٹر سلمان کاظمی اور سینئر صحافی پرویز بشیر بھی کانفرنس میں موجودتھے-صوبائی وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر نے کانفرنس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ موجودہ حکومت ڈاکٹرز کے مسائل حل کرنے کیلئے سنجیدہ اقدامات اٹھا رہی ہے-جھوٹی تبدیلی اور خودساختہ شعور کی دعویدار گزشتہ سرکار نے 65 ہزار ڈاکٹرز کو بے روزگار کیا -بی ایچ یوز کی آوٹ سورسنگ اور مریم نواز ہیلتھ کلینک ڈاکٹروں کی معاشی خودمختاری کی طرف اہم قدم ہے- صوبائی وزیر نے کہاکہ فیلڈ ہسپتال اور کلینک آن ویلز عطائیت کے خلاف جہاد میں ہمارا ہراول دستہ ہیں -کلینک آن ویلز پراجیکٹ ابتک دو کروڑ سے زائد افراد کو علاج معالجے کی سہولت فراہم کر چکا ہے-
لاہور سے مزید