لاہور(خصوصی رپورٹر)صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ نے برف باری کے ممکنہ سیزن کے پیش نظر محکمہ ہائی وے کے افسران اور فیلڈ فارمیشنز کو الرٹ کر دیا ہے۔ صوبائی وزیر نے ہدایت کی کہ برف باری کے دوران تمام متعلقہ فیلڈ فارمیشنز اور مشینری کو ہمہ وقت متحرک رکھا جائے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹا جا سکے۔ انہوں نے مشینری کے ٹرائل ٹیسٹ کرنے کی بھی ہدایت کی ہے تاکہ عملی صورتحال میں کسی قسم کی تکنیکی رکاوٹ پیش نہ آئے۔ ملک صہیب احمد بھرتھ نے مری، گلیات اور دیگر برف باری کے حساس مقامات پر خصوصی توجہ دینے اور شاہراہوں سے برف ہٹانے کے لیے پیشگی بندوبست یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ صوبائی وزیر نے واضح کیا کہ مری، گلیات اور دیگر متاثرہ علاقوں میں شاہراہوں پر ٹریفک کی بلا تعطل روانی برقرار رکھی جائے۔