لاہور(خبرنگار) امیر عبدالقدیر اعوان سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان کا جمعتہ المبارک کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دین اسلام انسان کو انسانیت سکھاتا ہے۔اگر کوئی جرم کرتا ہے اسے اسلام کے مطابق سزادی جائے اس سے معاشرے میں بہتری آئے گی آج مدارس پر بات کی جاتی ہے بات مدارس یا یونیورسٹیوں کی نہیں ہے بات عدل اور انصاف کی ہے کہ قانون کا اطلاق کیسا ہے؟ ہمارے مسائل کی بڑی وجہ قانون کے نفاذ کا نہ ہونا ہے۔